اعوذ اللہ من الشیطٰن الرجیم
مصنف باسم بتاریخ 27, March 2008 – 11:02 pm ۔اعوذ اللہ من الشیطٰن الرجیم
ترجمہ : اللہ کی پناہ چاہتا ہوں شیطان مردود سے۔
اے اللہ میں عبدالرحمٰن بننا چاہتا ہوں عبد الشیطان نہیں اور عبدالرحمٰن بننے کا راستہ آپ نے اپنا یہ کلام دے کر عطا فرما دیا ہے لہذا اسے سمجھنے میں شیطان کے بہکاوے سے میری حفاظت فرمائیے اور مھجے اپنی پناہ میں لے لیجیے۔
تلاوت سے پہلے ایسا کرنے کا حکم آپ نے خود قران میں دیا ہے
: فَإِذَا قَرَأْتَ ٱلْقُرْآنَ فَٱسْتَعِذْ بِٱللَّهِ مِنَ ٱلشَّيْطَانِ ٱلرَّجِيمِ , آیت: [16:98]
ترجمہ : اور جب تم قرآن پڑھنے لگو تو شیطان مردود سے پناہ مانگ لیا کرو (٩٨)
لہذا میں تلاوت سے پہلے شیطان سے آپ کی پناہ میں آتا ہوں۔
زمرہ ابتداء, کتاب اللہ کے تحت شائع ہوا |



