بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

مصنف باسم بتاریخ 27, March 2008 – 11:04 pm ۔

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ
ترجمہ : اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں جو بے حد مہربان نہایت رحم والا ہے۔
اللہ آپ کے بابرکت نام سے برکت اور آپ کی ذات سے مدد حاصل کرتے ہوئے شروع کرتا ہوں کہ آپ کی ذات ہی برکت دینے والی ہے

وَأَوْرَثْنَا الْقَوْمَ الَّذِينَ كَانُوا يُسْتَضْعَفُونَ مَشَارِقَ الْأَرْضِ وَمَغَارِبَهَا الَّتِي بَارَكْنَا فِيهَا ۖ وَتَمَّتْ كَلِمَتُ رَبِّكَ الْحُسْنَىٰ عَلَىٰ بَنِي إِسْرَائِيلَ بِمَا صَبَرُوا ۖ وَدَمَّرْنَا مَا كَانَ يَصْنَعُ فِرْعَوْنُ وَقَوْمُهُ وَمَا كَانُوا يَعْرِشُونَ ﴿١٣٧﴾

ترجمہ : اور جو لوگ کمزور سمجھے جاتے تھے ان کو زمین (شام) کے مشرق ومغرب کا جس میں ہم نے برکت دی تھی وارث کردیا اور بنی اسرائیل کے بارے میں ان کے صبر کی وجہ سے تمہارے پروردگار کا وعدہٴ نیک پورا ہوا اور فرعون اور قوم فرعون جو (محل) بناتے اور (انگور کے باغ) جو چھتریوں پر چڑھاتے تھے سب کو ہم نے تباہ کردیا (١٣٧)

اور آپ کی ذات ہی مدد کرنے والی ہے

وَجَاءُوا عَلَىٰ قَمِيصِهِ بِدَمٍ كَذِبٍ ۚ قَالَ بَلْ سَوَّلَتْ لَكُمْ أَنْفُسُكُمْ أَمْرًا ۖ فَصَبْرٌ جَمِيلٌ ۖ وَاللَّهُ الْمُسْتَعَانُ عَلَىٰ مَا تَصِفُونَ ﴿١٨﴾

ترجمہ : اور ان کے کرتے پر جھوٹ موٹ کا لہو بھی لگا لائے۔ یعقوب نے کہا (کہ حقیقت حال یوں نہیں ہے) بلکہ تم اپنے دل سے (یہ) بات بنا لائے ہو۔ اچھا صبر (کہ وہی) خوب (ہے) اور جو تم بیان کرتے ہو اس کے بارے میں خدا ہی سے مدد مطلوب ہے (١٨)


زمرہ ابتداء, کتاب اللہ کے تحت شائع ہوا | تبصرہ میں پہل کیجیے »

اعوذ اللہ من الشیطٰن الرجیم

مصنف باسم بتاریخ 27, March 2008 – 11:02 pm ۔

اعوذ اللہ من الشیطٰن الرجیم
ترجمہ : اللہ کی پناہ چاہتا ہوں شیطان مردود سے۔

اے اللہ میں عبدالرحمٰن بننا چاہتا ہوں عبد الشیطان نہیں اور عبدالرحمٰن بننے کا راستہ آپ نے اپنا یہ کلام دے کر عطا فرما دیا ہے لہذا اسے سمجھنے میں شیطان کے بہکاوے سے میری حفاظت فرمائیے اور مھجے اپنی پناہ میں لے لیجیے۔
تلاوت سے پہلے ایسا کرنے کا حکم آپ نے خود قران میں دیا ہے
: فَإِذَا قَرَأْتَ ٱلْقُرْآنَ فَٱسْتَعِذْ بِٱللَّهِ مِنَ ٱلشَّيْطَانِ ٱلرَّجِيمِ , آیت: [16:98]
ترجمہ : اور جب تم قرآن پڑھنے لگو تو شیطان مردود سے پناہ مانگ لیا کرو (٩٨)
لہذا میں تلاوت سے پہلے شیطان سے آپ کی پناہ میں آتا ہوں۔


زمرہ ابتداء, کتاب اللہ کے تحت شائع ہوا | تبصرہ میں پہل کیجیے »

نامعلوم سمت سے موت کے پروانے

مصنف باسم بتاریخ 17, March 2008 – 11:24 pm ۔

حیرت اور افسوس کا مقام ہے کہ پچھلے چند دنوں سے نامعلوم سمت سے موت کے پروانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جس میں درجنوں قبائلیوں کی ہلاکت ہوئی ہے اور ہلاک ہونے والوں میں بچے اور عورتیں بھی شامل ہیں
اب جبکہ نئی حکومت بن رہی ہے اور دونوں فریق مذاکرات کے ذریعے بہتری لانے کا عندیہ دے چکی ہیں تو وہ کون سے قوتیں ہیں جو حالات کو خرابی کی طرف لے جانا چاہتی ہیں؟
ضرورت اس بات کی ہے کہ ایسے عناصر کی گرفت کی جائے اور ساتھ ہی ایسی چھوٹی غلطیوں سے بچا جائے جیسی حال ہی میں سیکورٹی فورسز سے صادر ہوئی کہ ایک کار پر فائرنگ کردی گئی جس میں عورتیں اور بچے بھی سوار تھے اور فائرنگ سے ایک عورت ہلاک ہوگئی۔


زمرہ پاکستان کے تحت شائع ہوا | 2 تبصرے »