افرنگ زدہ ۔ ضربِ کلیم

مصنف باسم بتاریخ 25, December 2007 – 9:07 pm ۔

تری نگاہ میں ثابت نہیں خدا کا وجود
مری نگاہ میں ثابت نہیں وجود ترا
وجود کیا ہے، فقط جوہرِ خودی کی نمود
کر اپنی فکر کہ جوہر ہے بے نمود ترا


زمرہ فکرِ اقبال کے تحت شائع ہوا | ایک تبصرہ »

چلی ہے رسم کہ کوئی نہ سر اٹھا کے چلے

مصنف باسم بتاریخ 6, December 2007 – 8:09 pm ۔

میران شاہ کے صحافی ۳۵ سالہ حیات اللہ خان دسمبر ۲۰۰۵ میں اغواء ہوجاتے ہیں پھر تقریباً چھ ماہ بعد انکی گولیوں سے چھلنی لاش ملتی ہے کچھ ایسا ہی سلوک انکے بھائی کے ساتھ بھی ہوتا ہے اور پھر ہفتہ ۱۷ نومبر کو انکی بیوہ بھی گھر پر کیے جانے والے بم حملے میں اس وقت جاں بحق ہوجاتی ہیں جب وہ گھر کےاوپر کے حصے میں اپنے تین بچوں کے ساتھ آرام کررہی تھیں۔
حیات اللہ خان کا قصور یہ تھا کہ اس نے اپنی کچھ تصاویر سے وزیرستان میں کیے جانے والے ایک حملے کو امریکی میزائل سے کیا جانے والا حملہ قرار دیا تھا جبکہ حکومت پاکستان اس کے بارے میں یہ اقرار کرچکی تھی کہ یہ حملہ ہماری فورسز نے کیا ہے۔
انتقام کا یہ سلسلہ حیات اللہ کے بچوں کو تین شفیق ہستیوں سے محروم کرچکا ہے۔


زمرہ پاکستان کے تحت شائع ہوا | ایک تبصرہ »