نبیِ اکرمؐ شفیعِ اعظمؐ دکھے دلوں کا سلام لے لو
مصنف باسم بتاریخ October 30, 2009 – 8:46 PM ۔
اردو آڈیو ڈاٹ کام
نبیِ اکرمؐ شفیعِ اعظمؐ دکھے دلوں کا سلام لے لو
تمام دنیا کے ہم ستائے کھڑے ہوئے ہیں سلام لے لو
شکستہ کشتی ہے تیز دھارا، نظر سے روپوش ہے کنارہ
نہیں کوئی ناخدا ہمارا، خبر تو عالی مقامؐ لے لو
عجیب مشکل میں کارواں ہے، نہ کوئی جادہ نہ پاسباں ہے
بشکل راہبر چھپے ہیں راہزن، اٹھو! ذرا انتقام لے لو
قدم قدم پہ ہے خوفِ راہزن، زمیں بھی دشمن فلک بھی دشمن
زمانہ ہم سے ہوا ہے بدظن، تمہی محبت سے کام لے لو
کبھی تقاضا وفا کا ہم سے، کبھی مذاقِ جفا ہے ہم سے
تمام دنیا خفا ہے ہم سے، خبر تو خیرالانامؐ لے لو
یہ کیسی منزل پہ آگئے ہیں، نہ کوئی اپنا نہ ہم کسی کے
تم اپنے دامن میں آج آقاؐ تمام اپنے غلام لے لو
یہ دل میں ارماں ہے اپنے طیّب، مزارِ اقدس پہ جاکے اک دن
سناؤں ان کو میں حال دل کا، کہوں میں ان سے سلام لے لو
قاری محمد طیب صاحب رحمۃ اللہ علیہ
ٹیگ: سلام, نعت
زمرہ دل کی بات کے تحت شائع ہوا | ایک تبصرہ »
3 سالہ بچہ کئی سورتوں کا حافظ
September 18, 2009 – 11:44 PM عبد الرحمان فارح ۳ سالہ ... 8 تبصرے »بانکے میاں کی قوالی!
September 12, 2009 – 11:05 PMپاکستان میں کمپیوٹر ٹیکنالوجی کا استعمال وسعت پا رہا ہے ...
ایک تبصرہ »گوگل! عید بھی تو مناؤ
September 9, 2009 – 3:24 PMمشہور سرچ انجن گوگل کی یہ عادت رہی ہے کہ ...
5 تبصرے »یہ ریڈیو پاکستان ہے!
June 16, 2009 – 11:02 PMیہ ریڈیو پاکستان ہے! جو ٹیکنالوجی کی دوڑ میں کسی سے ...
7 تبصرے »


